مالدہ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو لے کر پردیش کانگریس کی جانب سے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر جلسہ و جلوس کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔اسی سلسلے میں مالدہ ضلع میں ادھیر رنجن چودھری نے یاترا کی قیادت کی۔ میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے پردیش کانگریس صدر نے کہاکہ ممتا بنرجی اور بی جے پی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہیں پتہ ہے کب گال دینی ہے، کب اچھی طرح بولنا ہے۔ممتا بنرجی کو یہ بھی اچھی طرح سے معلوم ہے کہ کب دھوکہ دینا ہے اور کب کسی کی حمایت کرنی ہے۔
دھیر نے طنزیہ لہجے میں کہاکہ اریجیت سنگھ مرشد آباد کا بیٹا ہے۔ وہ ہمارے سامنے بڑا ہوا ہے۔ ہم کئی مواقع پر فون کرتے تھے۔ لڑکے کی توہین کی گئی اور کولکاتا میں اس کی تقریب کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ثقافتی ذہن رکھنے والے لوگوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔ ادھیر کے مطابق، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ڈیمیج کنٹرول کرنے کے لئے مرشد آباد آئی ہیں۔ان کے رہنماؤں نے ضلع کا بیڑہ غرق کر رکھا ہے۔رہنماوں کی کرتوت پر پردہ ڈالنے کے لئے ارجیت سنگھ کے نام کا سہارا لے رہیں ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارت جوڑو یاترا کو مل رہی عوامی حمایت سے ترنمول کانگریس کی سربراہ بکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہیں۔بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں مل کر بھارت جوڑو یاترا کو ناکام بنانے کی سازش میں مصروف ہیں۔بھارت جوڑو یاترا کو روک پانا ترنمول اور بی جے پی کی بس کی بات نہیں۔ ادھیر چودھری نے ایک ہی وقت میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر طنز کیا۔ ان کے مطابق بنگال کے لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ مودی اور دیدی کا رشتہ دن بہ دن قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ نتخابات سے پہلے،شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے نام پر لوگوں بالخصوص مسلمانوں کو ڈرانے دھمکانے کا کھیل شروع ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Adhir Choudhary Write A Letter To CPIM بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کے لئے کانگریس کا سی پی آئی ایم کو خط
ادھیر نے کہا کہ ترنمول اب لوگوں کی نظروں میں چوروں کے گروہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جس طرح بی جے پی ملک کو کچھ نہیں دے سکی ٹھیک اسی طرح ترنمول نے ریاست کو چوری،عصمت دری،بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں دے سکی۔