ETV Bharat / state

'جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائےاگرسیاست میں آتے ہیں تو میں ان کا استقبال کرنے کو تیار ہوں'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 6:39 PM IST

مرشدآباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھری نے کہاکہ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائےاگرسیاست میں آتے ہیں تو میں ان کا استقبال کرنے کو تیار ہوں۔وہ سیاسی میدان میں بھی کامیاب ہوں گے

جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائےاگرسیاست میں آتے ہیں تو میں ان کا استقبال کرنے کو تیار ہوں

مرشدآباد:مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اگر کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے سیاست میں داخل ہوتے ہیں تو سیاسی میدان میں نئے افق کھلیں گے۔اگر وہ وزیر اعلیٰ کے امیدوارہوتے ہیں تو وہ سب سے کا میاب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی تعریف کی۔انہوں نے نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس گنگوپادھیائے نے ریاست کے لوگوں کا بھروسہ، یقین اور اعتماد حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کو ریاست کےوزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں۔اگر وہ انتخابی میدا ن میں آتے ہیں میں ان کی حمایت کروں گا اور ریاست کے عوام ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ادھیر نے مزید کہاکہ جب جسٹس گنگوپادھیائے جیسے لوگ سیاست میں داخل ہوں گے تو نئے افق پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے بنگال کے غریب عوام کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ عام لوگ ایک جسٹس کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں۔لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں۔لوگوں کا ان پر زبردست بھروسہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرائمری تعلیمی بورڈ کے صدر گوتم پال کے خلاف توہین کا مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

دوسری طرفترنمول کانگریس نے ادھیر رنجن چودھری کے تبصرے کا مذاق اڑایا۔تاہم جسٹس گنگوپادھیائے نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔جسٹس گنگوپادھیائے نے ہفتہ کی صبح مرشد آباد ضلع کا دورہ کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.