ETV Bharat / state

Adhir Ranjan Choudhary ہم صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں: ادھیر رنجن چودھری

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 4:19 PM IST

Updated : Jun 9, 2023, 5:00 PM IST

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے پنچایت انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مغربی بنگال حکومت اور انتخابی کمیشن دونوں پر جم کر تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی ہدایت پر ہی انتخابی کمیشن نے تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اپنے عزم کا اظہار کرچکی ہے کہ اس مرتبہ بھی اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کو نامزدگی کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

ہم صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں:ادھیر رنجن چودھری

کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے اعلان کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔اسی درمیان کانگریس ،سی پی آئی ایم و اس کی حلیف جماعتیں اوربی جے پی نے ریاستی انتخابی کمیشن کے پنچایت انتخابات کی تاریخ کے اعلان کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے ہی ثابت ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت الیکشن نہیں چاہتی ہے۔پمچایت انتظابات میں 75 ہزار کے قریب امیدوار ہوں گے۔75 ہزار امیدواروں کو نامزدگی کے لئے پانچ دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔اس مختصر مدت میں امیدوار نامزدگی داخل ہی نہیں کر سکتے ہیں۔

رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے پنچایت انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مغربی بنگال حکومت اور انتخابی کمیشن دونوں پر جم کر تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی ہدایت پر ہی انتخابی کمیشن نے تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اپنے عزم کا اظہار کرچکی ہے کہ اس مرتبہ بھی اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کو نامزدگی کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ جس طرح سے پنچایت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا گیا اس سے حکومت کا مقصد واضح ہو گیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے نامزدگی کا موقع ہی نہیں ملے گا۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکمراں جماعت پہلے راؤنڈ میں اپوزیشن کو شکست دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا سوال ہے کہ پرچہ نامزدگی کے لئے آن لائن سہولیات کیوں فراہم نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Panchayat Election Date مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات 8 جولائی کو

انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود ہم انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔پنچایت انتخابات پر امن چاہتے ہیں۔مغربی بنگال پولیس پر بھروسہ نہیں ہے پنچایت انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کی جائے۔تاکہ گاوں کے لوگ ووٹ دینے کے لیے اپنے اپنے گھروں سے نکل سکے۔ان کا کہنا ہےکہ 2018 پنچایت انتخابات میں 34 فیصد لوگ ووٹ دینے سے محروم ہو گئے تھے۔

Last Updated : Jun 9, 2023, 5:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.