ETV Bharat / state

Adhir Ranjan Choudhary Criticises BJP بی جے پی کو نیتاجی کی زندگی پر مطالعہ کرنے کی ضرورت - کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کے موقع پر بی جے پی اور آر ایس ایس آزاد ہند فوج کے بانی کو لے کر سیاست کر رہی ہیں۔انہیں تاریخ سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہے۔Adhir Ranjan Choudhary Criticises BJP

بی جے پی کو نیتاجی کی زندگی پر مطالعہ کرنے کی ضرورت

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 1:47 PM IST

سلی گوڑی: کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بی جے پی کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے بارے میں کچھ معلومات نہیں ہے۔اس موقع پر آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ بے بنیاد باتیں ہیں۔

کانگریس کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ تنظیم آر ایس ایس کو سب سے پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ نیتاجی کے نظریے کو تسلیم کرتی ہے۔ اگروہ تسلیم کرتی ہے تو پھر کوئی بات نہیں۔اگر ان کے اصل کو تسلیم نہیں کرتی ہے تواس کا مطلب وہ نیتاجی کو لے کر سیاست کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بھارت جوڑو یاترا اختتام پذیر ہوئی۔نیتاجی نے بھارت کے نوجوانوں کو دہلی چلو کا نعرہ دیا تھا کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کا اعلان کیا ہے۔ لوگوں نے بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنا کر یہ ثابت کیا کہ اس ملک میں مذیب اور نفرت کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

کانگریس کے رہنما نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب عام لوک ملک کی آزادی کے لئے اپنی جان قربان کر رہے تھے آر ایس ایس اس وقت ہندو نوجوانوں کو برطانوی فوج میں شامل ہونے کا مشورہ دے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra اگنی ویر اسکیم بھارتی فوج کو کمزور کر رہی ہے: راہل

ریاستی کانگریس کے صدر نے کہاکہ بی جے پی کو ہندوستان کی تاریخ کا اچھی طرح سے مطالعہ کرنا چاہئے۔نیتا جی کی لکھی گئی کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ساورکر انگریزوں کی مدد سے ہندو راشٹر بنانا چاہتے تھے اور محمد علی جناح انگریزوں کی مدد سے پاکستان بنانا چاہتے تھے۔ ایسی پارٹیاں ملک کے لئے اچھی نہیں۔ نیتا جی کی بیٹی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نیتا جی سبھاش چندر کو سیاسی مفاد کے لئے استعمال کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.