لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق 20رکنی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں 15رکن لوک سبھا کے اور پانچ راجیہ سبھا کے رکن ہیں جبکہ دو جگہیں ابھی خالی ہیں۔
لوک سبھا کے اراکین میں ادھیر رنجن چودھری کے علاہ ٹی آر بالو، بھرتہری مہتاب، جینت سنہا، وشنو دیال شرما، راہل رمیش شاولے، جگدمبیکا پال، رام کرپال یادو، وی بلیشوری، ستیہ پال سنگھ، سدھیر گپتا، سبھاش چندر بہیڑیا، درشن وکرم جی درویش، اجے مشرا، راجیو رنجن سنگھ عرف للن اور وشنودیال رام ہیں جبکہ راجیہ سبھا کے اراکین میں بھوپندر یادو، راجیو چندرشیکھر، سی ایم رمیش، نریش گجرال اور سکھیندر شیکھر رائے شامل ہیں۔
پبلک اکاونٹس کمیٹی کی مدت کار یکم مئی 2020 سے 30اپریل 2021تک ہوگی۔