ETV Bharat / state

پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی بڑھانے پر مرکزی حکومت پر نکتہ چینی

کانگریس کے سینیئر رہنما ادھیر رنجن چودھری کاکہنا ہے کہ جب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے تو اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کا کیا مطلب ہے۔

پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی بڑھانے پر مرکزی حکومت کی تنقید

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 5:33 PM IST

مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھری کاکہنا ہے کہ کوروناوائرس کے سبب بین الاقوامی بازار میں پٹرول کی قیمتوں میں زبردست کمی آ ئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کے سبب بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 2004 کی برابرمیں آ گئی ہے یااس سے بھی کم ہو گئی ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ جب بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت پر کمی آ ئی ہے تو بھر بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کے لئے اکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا کیا مطلب ہے۔

پارلیمنٹ میں وقفہ صفر کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ عام لوگوں کویہ بتانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ تیل کی قیمت کم کردی گئی ہے لیکن تیل کمپنیوں سے اضافی اکسائز ڈیوٹی وصولی جارہی ہے ۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والی کمپنیاں اضافی اکسائز ڈیوٹی اداکریں گی تو عام لوگوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔

انہوں نے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو 2004 کی قیمت تک لے جانے کی کوشش کرنی چاہئے جس سے عام لوگوں کو راحت مل سکے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.