مغربی بنگال کےبہرام پورپارلیمانی حلقے سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ کمشیر میں بنگال کے پانچ مزدوروں کی موت کوئی معمولی بات نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر میں پانچ مزدوروں کی موت ایک اہم مسئلہ ہے ۔ اس پر تمام لوگوں کو سرجوڑ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔
رنجن چودھری کے مطابق اگر ایسا نہیں کیا گیا تو مستقبل میں بھی ایسا ہی واقع پیش آ سکتا ہے۔اس کے بعد نفرت کی آگ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔
کانگریس کے رکن پارلیمان کے مطابق ہم پانچ مزدوروں کی موت کوکسی بھی اعتبارسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔تمام لوگوں کو اس کا جواب دینا پڑے گا ورنہ لوگ جواب لے لیں گے۔
انہوں نے ممتابنر جی کی حکومت پر تنقید کر تے ہوئے کہاکہ مغر بی بنگال میں روز گار کے مواقع کم ہونے کی وجہ سے لوگ بیرونی ریاستوں کا رخ اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔
ادھیر رنجن چودھری کے مطابق ریاستی حکومت کو سوروزہ روز گار منصوبے کو بہتر طریقے سے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ روزگار منصوبے پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے اضلاع میں اعلیٰ عہدے پر فائز لوگوں کو سوروزگار منصوبے پرایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
کانگریسی رہنما کےمطابق خودکاپیٹ بھرنے سے کے بجائے مزدوروں کوروزگار فراہم کرنے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔