مغربی بنگال کے بہرامپورحلقے سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھعری نے کہاکہ گاندھی خاندان ملک کے لیے اہم ہیں۔ ان کے بغیرکسی چیز کی تصورنہیں کی جاسکتی ہے۔
کانگریس کے رہنما ادھیررنجن چودھری کاکہناہے کہ مرکزی حکومت کے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کی فیملی پر سے ایس پی جی سکیورٹی ہٹائے جانے کے فیصلے سے لوگوں میں بی چینی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے کبھی ایسانہیں کیا گیا تھا۔ اس سے قبل اٹل بہاری واچپی کی حکومت تھی لیکن انہوں نے بھی گاندھی خاندان کے اوپرسے ایس پی جی سکیورٹی ہٹانے کافیصلہ نہیں کیاتھا۔
ایوان میں جلاس کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمان مسٹرچودھری کاکہنا ہے کہ مرکزی حکومت کافیصلہ بالکل ہی غلط ہے۔ اس سے سیاسی انتقام کی بوآرہی ہے۔
ادھیررنجن چودھری کے مطابق ایس پی جی سکیورٹی ہٹانے کافیصلہ حکومت کاہے لیکن اس سے کیافائدہ ہوگا۔حکومت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ گاندھی خاندان نے ملک کے لیے کیانہیں کیا ہے۔ان کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے اگرایسا کیا جاتا ہے تو وہ سیاسی انتقام ہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دوسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی جنتاپارٹی اپنی حریف جماعتوں کوہدف بنارہی ہے ۔ یہ ایک سیاسی انتقام ہے ۔بھارتیہ جنتاپارٹی کو اس کاحساب دینا پڑےگا۔