کولکاتا: مغربی بنگال میں دل بدل کے کھیل (horse treding) سیاست کا اہم حصہ بن چکا ہے اور آئے دن سیاسی رہنماؤں کے ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی اطلاع موصول ہوتی ہے. ریاست میں دل بدل کے کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنما ہی شامل ہوتے ہیں.ان ہی دونوں پارٹیوں کے درمیان یہ کھیل گزشتہ سال 2021 اسمبلی انتخابات سے پہلے شروع ہوا تھا. اسی درمیان ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی رہنماؤں کے دل بدل کے کھیل کو لے کر سی پی آئی ایم اور کانگریس نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جم کر مذمت کی۔ Congress and CPIM Slam Ruling Party TMC Over Horse Trading
- دل بدل کے کھیل میں بی جے پی پر ترنمول کانگریس کی سبقت
- میں غدار نہیں ہوں اور نہ فسادی:بی جے پی کے سابق رکن سنیل سنگھ
آل انڈیا کانگریس نیشنل ٹریڈ یونین مغربی بنگال کے صدر قمرالزماں قمر نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دو سکے کے ایک ہی پہلو ہے. دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں ایک ہی گھر کے کرائے دار ہیں. ترنمول کانگریس کے جس دروازے سے پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں ٹھیک اسی دروازے سے بی جے پی کے رہنما ویسی دروازے کے ذریعہ ترننول میں دوبارہ شامل ہوتے ہیں. اس سے ہی ثابت ہوتا ہے کہ دونوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔