مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کانگریس نے سی پی آ ئی ایم کے ساتھ اتحاد کو اہم قراردیا ہے۔
کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ رواں ماہ کے آخر میں کریم گنج،کالیاگنج اورکھڑگپورمیں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور سی پی آئی ایم اتحاد کو اہم قرار دیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں کانگریس کی جیت یقنی ہے ۔ کالیاگنج اور کریم پور کی سیٹیں کانگریس کی ہیں۔ ہمیں ان سیٹوں پر دوبارہ قبضہ کرنے میں پریشانی نہیں ہوگی۔
ادھیر رنجن چودھری کے مطابق کانگریس کے حامی ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ جیت ہماری ہوگی ۔
کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کانگریس اور سی پی آ ئی ایم کے درمیان اتحاد ضروری تھا۔ اس کے بغیر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو شکست نہیں دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں حکمراں جماعت اور بی جے پی ناپسندیدہ پارٹی بن گئی ہیں۔ لوگوں کو ان دونوں پارٹیوں سے کوئی امید نہیں ہے۔
چودھری نے کہاکہ مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی آج جو دہشت کا ماحول پیدا کرچکی ہے اس کے پیچھے ترنمول کانگریس کا ہاتھ ہے۔ ترنمول کانگریس اگر بنگال کی اپوزیشن پارٹیوں کو ختم نہیں کرتی تو فرقہ پرست جماعت بی جے پی کو بنگال میں پاوں پھیلانے کا موقع نہیں ملتا۔
کانگریسی رہنما کے مطابق مغربی بنگال کے لوگ پرُسکون زندگی گزارنے کے لیے بھارت میں مشہور ہے مگر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی بنیادی غلطی کی وجہ سے بی جے پی کوپارلیمانی انتخابات میں کامیابی ملی تھی۔
لیکن بنگال کے لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ لوگوں نے فرقہ پرست جماعت کو بربادی کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے پوری تیاری کرلی ہے ۔