کلکتہ: عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کرنے اور کردار ادا کرنے کے مشن کے تحت آئی آئی ٹی کھڑک پور نے کینیڈا کی البرٹا یونیورسٹی کے ساتھ مشترکہ ڈاکٹریٹ ڈگری پروگرام (جے ڈی پی) شروع کیا ہے۔
اس کا مقصد فیکلٹی ممبروں اور طلبا کے مابین تعلیمی تبادلے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام سے طلبا کو سات ماہ سے ایک سال کی مدت تک پارٹنر انسٹی ٹیوٹ میں تحقیق کرنے کا موقع ملے گا۔