ETV Bharat / state

کلکتہ: نییٹ امتحان کے پیش نظر لاک داؤن میں چھوٹ

13 ستمبر کو ہونے والے نییٹ امتحان کے پیش نظر مغربی بنگال حکومت کی جانب سے سنیچر کے روز ہونے والے لاک ڈاؤن کو واپس لے لیا گیا ہے

کلکتہ: نییٹ امتحان  کے پیش نظر لاک داؤن میں چھوٹ
کلکتہ: نییٹ امتحان کے پیش نظر لاک داؤن میں چھوٹ
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 10:16 PM IST

ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج ٹویٹ کرکے اطلاع دی کہ سنیچر کے روز ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا ۔

اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ '11 اور 12 ستمبر کو ریاست میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہوگا، لیکن 13 ستمبر کو ہونے والے نییٹ امتحان کے پیش نظر سنیچر کو ہونے والے لاک ڈاؤن کو واپس لے لیا گیا ہے۔ حالانکہ مختلف تنظیموں کی جانب سے بھی ریاستی حکومت سے نییٹ کے امتحان کے مد نظر لاک ڈاؤن واپس لینے کی اپیل کی گئی تھی۔

ریاست میں 12ستمبر کو لاک ڈاؤن واپس لینے کے فیصلے سے والدین راحت محسوس کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج وزیر اعلی ممتا بنرجی اور انتظامیہ کے مطابق امتحان سے ایک روز قبل لاک ڈاؤن ہونے سے امیدواروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طلباء کی پریشانیوں کا خیال رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے 12 ستمبر کے لاک ڈاؤن کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے علاوہ چھ ریاستوں کے وزراء اعلی نے امتحانات کو ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی۔ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا لیکن عدالت نے امتحانات کی تاریخوں میں توسیع کرنے سے انکار کردیا۔

13 ستمبر کو ہونے والے نییٹ کے امتحان سے قبل ہونے والے لاک ڈاؤن کو واپس لینے کے لئے مختلف تنظیموں کی جانب سے اپیل کی گئی تھی۔ بایاں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی نے بھی لاک ڈاؤن واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط بھی لکھا تھا۔ بالآخر ریاستی حکومت نے سنیچر کو ہونے والے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.