ETV Bharat / state

دسمبر میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کا کوئی امکان نہیں

وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ کالجز اور یونیورسٹیز کو دسمبر میں کھولا نہیں جا رہا ہے۔ طالبات کو مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

author img

By

Published : Nov 29, 2020, 5:08 PM IST

west bengal state education minister
وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی

مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ کالجز اور یونیورسٹیز کو دسمبر میں کھولنے کے بجائے اس کی تاریخ میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی حالت میں زیادہ بہتری نہیں آئی ہے۔ یومیہ تین ہزار سے زائد نئے کیسز آ رہے ہیں۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تمام تر کوشش کے باوجود کورونا وائرس پر قابو پایا نہیں جا سکا۔ اس سے خطرہ اب بھی برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ حالت اب بھی سنگین ہے اور کالجز اور یونیورسٹیز کو دوبارہ کھول کر خطرہ مول لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ کیمپس کھولنا الگ بات ہے اور تعلیمی اداروں میں تعلیمی نظام دوبارہ بحال کرنا الگ ہوتا ہے۔

یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ کالجز، یونیورسٹیز اور اسکولوں میں آن لائن کلاسز لینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کرنے کی کوئی جلد بازی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

کانگریس-بائیں محاذ اتحاد میں اختلاف کا شبہ

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ مارچ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی گائیڈ لائن کے تحت تعلیمی اداروں کو کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود مغربی بنگال کے کالجز، یونیورسٹیز کو بند رکھا گیا ہے۔ کولکاتا اور اس کے اطراف کے پرائیویٹ اسکولوں میں جزوی طور تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.