ETV Bharat / state

Student Mysterious Death طالب علم کی پراسرار موت

سال اول کے طالب علم کی پراسرار موت ہوگئی ہے ۔ گزشتہ اتوار کو شمالی 24 پرگنہ کے ہابڑا کے رہنے والے طالب علم کی لاش مشرقی مدنی پور کے پنشکورا میں ریلوے لائن کے کنارے سے برآمد ہوئی تھی۔ وہ پنشکورہ کیسے پہنچ گیا یہ معاملہ ایک معمہ بن گیا ہے۔طالب علم گھر کے لوگ دوستوں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 6:11 PM IST

طالب علم کی پراسرار موت
طالب علم کی پراسرار موت
طالب علم کی پراسرار موت

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ایک کالج کے شعبہ شماریات کا طالب علم گزشتہ 3 ستمبر کو اتوار کی دوپہر ہبرا کے گھر سے یہ کہہ کر نکلا کہ وہ سیالدہ جا رہا ہے۔ اس کے بعد سے ہی وہ غائب تھا۔اس نے موبائل بھی گھر پر چھوڑ دیا۔ کوئی اطلاع نہ ملنے پر طالب علم کے گھر کے لوگوں نے ہابرا پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ کرائی تھی۔ پولیس کے مطابق اتوار کی رات دیر گئے مشرقی مدنا پور کے پنشکورا کے قریب کھسرائی اسٹیشن پر ریلوے لائن کے کنارے سے ایک لاش برآمد ہوئی۔ بعد میںاس کی شناخت سواگت کے طور پر ہوئی۔

اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ پنشکورا میں ان کا کوئی رشتہ دار نہیں ہے۔طالب علم کے دوست کا گھر بھی اس علاقے میں نہیں ہے۔ تو سیالدہ سے پروجیکٹ کے سامان لینے کےلئے گھر سے نکلنے والا لڑکا 118 کلومیٹر دور پشکنڈہ کیسے پہنچ گیا۔پولس اس کی جانچ کررہی ہے۔مقتول طالب علم کی بہن نے کہاکہ میرے بھائی نے اتوار کو 2.55منٹ کی ٹرین کے ذریعہ سیالدہ سے پروجیکٹ بائنڈنگز کےلئے نکلا تھا۔ پنشکورا سیالدہ کیسے پہنچا؟ وہاں ہمارا کوئی رشتہ دار نہیں ہے۔ اگر بھائی کا خودکشی کا ارادہ تھا تو وہ ہبراسے سیالدہ کے راستے میں کر سکتا تھا۔ اسے پنشکورہ میں زخمی حالت میں پہنچایا گیا۔ میں نہیں چاہتی کہ دوسرا بھائی اس طرح کھو جائے۔ اس لئے اس معاملے کی جانچ کی جائے کہ میرا بھائی اس حالت میں کیسے پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:JU Student Death جادو پوریونیورسٹی: مہلوک طالب علم کے والدین نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی

طالب علم کے والد نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے بیٹے کی گمشدگی کی ڈائری ریکارڈ کرنے کے بعد دوبارہ تھانے گئے۔ اس وقت محلے کا ایک شخص تھانے گیا اور کہنے لگا کہ ختم ہو گیا! چلو گھر چلتے ہیں۔ اس نے کہاکہ ہمیں پنشکورا کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ میرے خیال میں اس کے ایک دوست کا اس کے پیچھے کوئی منصوبہ ہے۔ اس کی جانچ ہونی چاہیے تاکہ کسی اور کے بیٹے کے ساتھ یہ سلوک نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.