ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ مسلسل کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق وزیرا عظم مودی کو خط لکھ رہی ہیں۔ گرچہ ان کے خطوط کا کوئی جواب نہیں آتا ہے مگر میری ذمہ داری ہے کہ ریاست کی صحیح صورت حال اور اس کی ضروریات سے متعلق انہیں آگاہ کروں۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ بنگال کو 75لاکھ کورونا ویکسین فراہم کی جارہی ہے، مگر ہمیں صرف 25 لاکھ ویکسین ملے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے آج ایک بار وزیر اعظم کو خط لکھ کر کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
ممتا بنرجی نے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا کہ بنگال میں کورونا کی صورت حال دیگر ریاستوں کے مقابلہ بہتر ہے۔ یہاں اب اوسطاً 800 سے 900 کے درمیان کیس آرہے ہیں۔ جب کہ دوسری ریاستوں میں اس سے کہیں زیادہ کیس آرہے ہیں۔
بنگال میں کورونا انفیکشن کی شرح 1.5 فیصد ہے۔ 98 فیصد صحت یابی کی شرح ہے۔
مزید پڑھیں: بنگال کو ویکسین اور امداد سے محروم رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے: ممتا بنرجی
ممتا بنرجی نے کہاکہ بنگال میں 1.8کروڑکورونا کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ 60 لاکھ دوسری خوراک دی گئی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے 51 لاکھ کورونا ویکسین خرید ے ہیں۔ 14 کروڑ کی ویکسین کی ضرورت ہے۔ اب تک صرف 2.12 کروڑ کورونا ویکسین ملے ہیں۔
یو این آئی