جنوبی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں ایک تقریب کو خطاب کر تے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ پنچایت انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی کو لے کر تمائشہ بنا کر رکھا گیا ہے۔چند لوگوں اور ایک دو سیاسی جماعتوں نے مغربی بنگال کے لوگوں کا سکون چھین رکھی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بھانگوڑ میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران جو کچھ بھی ہو ااس کےلئے انڈین سیکولر فرنٹ ذمہ دار ہے۔آئی ایس ایف کے رہنماوں نے جس طرح کی بیان بازی کی ہے اس سے ہی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
-
#WATCH | South 24 Parganas, West Bengal | "Our party had no hand in the issues that occurred in Islampur and other places. We didn't give tickets to the people who did this. They had demanded tickets but going by their track record, we didn't give them one. I have told Police to… pic.twitter.com/0K97xwaqau
— ANI (@ANI) June 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | South 24 Parganas, West Bengal | "Our party had no hand in the issues that occurred in Islampur and other places. We didn't give tickets to the people who did this. They had demanded tickets but going by their track record, we didn't give them one. I have told Police to… pic.twitter.com/0K97xwaqau
— ANI (@ANI) June 15, 2023#WATCH | South 24 Parganas, West Bengal | "Our party had no hand in the issues that occurred in Islampur and other places. We didn't give tickets to the people who did this. They had demanded tickets but going by their track record, we didn't give them one. I have told Police to… pic.twitter.com/0K97xwaqau
— ANI (@ANI) June 15, 2023
انہوں نے کہاکہ شمالی دیناج پور میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن تشدد کے واقعات میں دو لوگوں کی موت رونما ہوئی ہے اس سے ترنمول کانگریس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ریاست کے مختلف اضلاع میں ہوئے تشدد کے واقعات میں وہ لوگ ملوث ہیں جنہیں ٹکٹ نہیں ملا ہے۔پنچایت انتخابات میں امیدوار بننے کے لئے خاندانی لڑائی ہے۔ غور طلب ہے کہ شمالی دیناج پور ضلع کے چوپڑا تھانہ علاقے میں پنچایت انتخابات 2023 کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن بھیانک تشدد کے واقعے میں سی پی آئی ایم کے ایک کارکن کی موت ہوگئی۔اس کے علاوہ جنوبی 24پرگنہ کے بھانگوڑمیں فائرنگ میں انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما کی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:Panchayat Elections ہاوڑہ میں پنچیات انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کا جشن
شمالی دیناج پور کے چوپڑا علاقے میں پہلے بموں سے حملہ کیا گیا اور اس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ۔فائرنگ کے واقعےمیں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے جا رہے سی پی آئی ایم کے کارکنان زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسلام پور محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی موت کی تصدیق کی جبکہ دیگر دو افراد کی حالت نازک بتائی۔