ETV Bharat / state

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے کندھے کی سرجری

CM Mamata Banerjee underwent surgery on her right shoulder وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج سہ پہر ایس ایس کے ایم اسپتال معمول کی چیک اپ کے لئے آئی تھیں مگر دیر شام یہ اطلاع آئی ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دائیں کندھےکی معمولی سرجری کی گئی ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے کندھے کی سرجری
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے کندھے کی سرجری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 10:34 PM IST

کلکتہ: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج سہ پہر ایس ایس کے ایم اسپتال معمول کی چیک اپ کے لئے آئی تھیں مگر دیر شام یہ اطلاع آئی ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دائیں کندھےکی معمولی سرجری کی گئی ہے۔ وہ سرجری کے بعد ٹھیک ہیں ۔ایس ایس کے ایم اسپتال کے ڈائرکٹر منیموئے بندوپادھیائے نے جمعہ کی شام تقریباً 7.30 بجے اس معاملے کی جانکاری دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ جلد ہی اسپتال سے فارغ ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ترنمول کانگریس ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے، ممتابنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعہ کی دوپہر ایس ایس کے ایم اسپتال میں معمول کی جانچ کے لئے آئیں تھیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے جسمانی معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے ان کے دائیں کندھے پر پرانی چوٹ کی سرجری کی ضرورت محسوس کی۔ منیموئے نے بتایا کہ اس کے بعد ووڈ برن بلاک او ٹی میں وزیر اعلیٰ کے دائیں کندھے کی سرجری کی گئی ہے۔ وہ مکمل طور پر ٹھیک ہیں۔ جمعہ کو ایس ایس کے ایم میں داخل ہونے پر ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ وہ معمول کے چیک اپ کے لیے آئی تھیں۔ اس کا جسم بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہاتھا جسم ٹھیک ہے۔ میں پاؤں کے چیک اپ کے لیے آئی ہوں۔ میںروزانہ بیس ہزار چلتی ہوں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.