ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee جل جیون مشن میں مغربی بنگال نمبر ون

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 11:48 AM IST

مرکزی حکومت کی اسکیم جل جیون مشن کے تحت عام لوگوں کے گھروں تک پینے کا پانی پہنچانے کے معاملے میں مغربی بنگال کو نمبر ون ریاست کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس کے لئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اہل بنگال کو مبارکباد دی ہے۔ CM Mamata Banerjee

جل جیون مشن میں مغربی بنگال نمبر ون
جل جیون مشن میں مغربی بنگال نمبر ون

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کیا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی اسکیم جل جیون مشن کے تحت عام لوگوں کے گھروں تک پینے کا پانی مہیا کرانے کے معاملے میں ہماری ریاست نمبر بن گئی ہے۔ CM Mamata Banerjee Thanks Central Govt For Award West Bengal No. One In Jal Jeevan Scheme

وزیراعلی ممتا بنرجی نے مزید لکھا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے عام لوگوں کی خدمت انجام دینے کے معاملے میں ریاست مغربی بنگال کو نمبر ون پوزیشن اور ایوارڈ سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہمارے لئے یہ اعلان کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

جل جیون مشن میں مغربی بنگال نمبر ون
جل جیون مشن میں مغربی بنگال نمبر ون

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کو اعزاز سے سرفراز کرنے کا مطلب ہم ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمات کے فراہم کرنے کے معاملے میں ملک کی دوسری ریاستوں سے بہت آگے ہیں۔ہمارا کسی سے کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے تمام باشندے اس کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔آپ لوگوں کے تعاون کی بدولت ہی ماں ماٹی مانش کی حکومت مرکز کی تمام ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے میں کامیاب ہوتی ہے اور امید کرتے ہیں مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Ankita Bhandari Case انکیتا بھنڈاری کے لیے راہل گاندھی نے مظاہرہ کیا

وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ آپ ہماری پیچھے سی بی آئی،انفورسمنٹ ڈائیریکٹوریٹ اور این آئی اے سمیت تمام ایجنسیوں کو لگا دیں۔اس کے باوجود ہماری ترقی کی رفتار کو کوئی روک نہیں سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل مغربی بنگال کو سو روزہ روزگار منصوبے کے لئے بہترین ریاست کا اعزاز ملا تھا۔ رواں ماہ ہی مغربی بنگال کو لڑکیوں کے نام سے منسوب کنیا شری کے لئے اقوام متحدہ سے ایوارڈ مل چکا ہے۔CM Mamata Banerjee Thanks Central Govt For Award West Bengal NO 1 In Jal Jeevan Scheme

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.