کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ منفی سیاست ریاست اور عوام کے لئے اچھی نہیں ہے۔ اس سے ترقیاتی کاموں اور عام لوگوں دونوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ اپوزیس کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ CM Mamata Banerjee Slam Opposition From Bijoya Sammilani At ECO Park In Kolkata
ممتا بنرجی نے نے کہا کہ کچھ لوگ پوجا کے ساتھ سیاست کر رہے ہیں۔ منفی سیاست ریاست کرکے ریاست کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں۔ہماری حکومت نے جو کچھ بھی کیا اس سے عوام کو فائدہ پہنچا لیکن آپ کی سیاست سے تمام لوگوں کو نقصان ہی ہو رہا ہے۔
اپوزیشن کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے ممتا بنرجی کچھ لوگوں کا تنقید کرنے کے سوائے کچھ نہیں آتا ۔ان سے اس سے زیادہ امید بھی نہیں کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Hijab Ban Case حجاب معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آج متوقع
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوجا کمیٹیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے بطور معاوضہ دینے کی مخالفت کرنے والوں کو معلوم نہیں کہ ان کی وجہ سے ہی اس سال تہوار میں50 ہزار کروڑ روپے کا کاروبار ہوا ہے۔
لیکن وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایس ایس سی میں بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار رکن اسمبلی مانیک بھٹاچاریہ کی گرفتاری اور مومن پور میں دو فریقوں کے درمیان جھڑپوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔CM Mamata Banerjee Slam Opposition From Bijoya Sammilani At ECO Park In Kolkata