پرولیا، مغربی بنگال: ریاست مغربی بنگال کے پرولیا ضلع میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کو لے کر کارکنان کو خطاب کیا. جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے لیے لوک سبھا انتخابات جیتنا اب مشکل ہی ناممکن ہو چکا ہے. اس کا دوبارہ اقتدار میں لوٹ کر واپس ایک بھیانک خواب جیسا ہو سکتا ہے. وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ کس بنیاد پر لوگ بی جے پی کو ووٹ دیں گے. بی جے پی نے عوام مخالف پالیسیاں نافذ کرکے ملک کو مالی اعتبار سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ Mamata Banerjee Slams Modi About 2024 Election
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو گئی. بے روزگاری میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے. پٹرول، ڈیزل اور رسوائی گیس عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں. اس کے باوجود وزیراعظم نریندر مودی کو لگتا ہے کہ لوگ ان کی پارٹی کو ووٹ دیں گے. ان کا کہنا ہے کہ عام لوگ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور اس کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اب چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
عام لوگوں کو مرکز میں ایک مضبوط اور متوازن سیاسی جماعت کے اقتدار میں آنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی جانچ ایجنسیوں کی مدد سے ملک کی ریاستوں میں اپوزیشن جماعتوں کو ڈرانے دھمکانے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے کے حق میں نقصان ہوگا۔