شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے بلند بانگ کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور بیان بازی کے معاملے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔West bengal Minister Partho Bhowmick Claim CM Mamata Banerjee Sent By God چند دنوں قبل رکن اسمبلی راج چکرورتی کے ممتا بنرجی کا سچن تند ولکر اور لتا منگیشکر سے موازنہ کرنے پر جو تنازع کھڑا ہوا تھا وہ ختم نہیں ہوا تھا کہ ریاستی وزیر پارتھو بھومک نے اپنی پارٹی کی سربراہ اور وزیراعلی کو بھگوان کا اتارا ہوا قرار دے دیا۔
ریاستی وزیر پارتھو بھومک نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کوئی عام انسان نہیں ہیں بلکہ بھگوان کی جانب سے اتاری ہوئی اہم شخصیت ہیں۔ بھگوان نے ممتا بنرجی کو راست زمین پر اتارا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف بولنے والا گناہ گار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جہاں کہیں بھی مصیبت آتی ہے وہاں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پہنچ جاتی ہیں۔ ایسی شخصیت کو لوگ برا بھلا کہتے ہیں۔ لوگوں کو سوچنا چاہیے
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بنگاوں میں ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھگوان نے سچن تیندولکر، لتا منگیشکر کو زمین پر ایک مقصد کے ساتھ بھیجا تھا۔ ان دونوں شخصیات نے وہ کام کئے جس کے لئے انہیں دنیا میں بھیجا گیا تھا اسی طرح ممتا بنرجی (ممتا بنرجی) کو بھگوان نے لوگوں کی خدمت کے لئے بھیجا ہے۔ غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ چند دنوں سے مغربی بنگال کے رہنماوں اور وزرا کی جانب سے متنازع بیان کا سلسلہ جاری ہے۔West bengal Minister Partho Bhowmick Claim CM Mamata Banerjee Sent By God