ETV Bharat / state

پارٹی میں گروپ بندی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 7:56 PM IST

Mamata Banerjee On TMC وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پارٹی ورکروں اور نوجوان لیڈروں کو پیغام دیا کہ پارٹی میں گروپ بندی برادشت نہیں کی جائے گی۔ جمعرات کو ممتا بنرجی نے شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا میں ترنمول کانگریس کمیٹی سے کہاکہ سینئر لیڈروں کو عزت ملنی چاہیے۔میں نے کہا کہ پرانے چاول کی اہمیت ہمیشہ ہوتی ہے۔ہمیں دونوں چاول کی ضرورت ہے۔

پارٹی میں گروپ بندی برداشت نہیں کی جائے گی:وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی سومناتھ شیام اور بیرکپور کے ممبر پارلیمان ارجن سنگھ کے درمیان تنازع کی وجہ سے گزشتہ چند دنوں سے انڈسٹریل علاقے کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ اسی ماحول میں ممتا بنرجی نے پارٹی لیڈروں کی ورکروں کو روکنے کو سخت پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر مقامی سطح پر کوئی لیڈر یہ سمجھتا ہے کہ وہ بڑا ہو گیا ہے، تو یہ ترنمول کانگریس میں نہیں ہو سکتا۔ میں کوئی جھگڑا برداشت نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کی وجہ سے جو پارٹی ورکر گھر بیٹھ گئے ہیں انہیں واپس لایا جائے گا۔

نیتا جی انڈور اسٹڈیم میں ممتا بنرجی نے کہاتھا کہ سیاست میں آنے کے لیے عمر کوئی کسوٹی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوگتارائے (ممبر آف پارلیمنٹ سوگتا رائے) نے صاف صاف کہا کہ وہ بوڑھے ہو رہے ہیں۔ دماغ کی عمر ہی اصل چیز ہے۔ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہاکہ’’اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ جب تک وہ استعفیٰ نہیں دے گا وہ استعفیٰ نہیں دیں گے تو پارٹی دھیرے دھیرے سی پی ایم کی طرح بڑھاپے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاست میں عمر کی حد ہوتی ہے۔ ابھیشیک بنرجی نے کہا تھاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ سیاست میں بھی کسی دوسرے پیشے کی طرح ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے۔ یہ 65 سال ہونی چاہئے۔ لیکن ابھیشیک بنرجی نے یہ بھی کہا کہ سینئرز کو سیاست میں تجربہ کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد ریاستی وزیر اور کلکتہ کے میئر فرہاد حکیم نے عمر کے اصول پر کھلے عام تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ یہ سچ ہے کہ عمر کے ساتھ کارکردگی میں کمی آتی ہے۔ لیکن یہ کام کے بارے میں ہے۔ ہم کام نہیں کر رہے ہیں۔ سیاستدان رضاکاروں کی طرح ہوتے ہیں۔ ہماری پارٹی کا لیڈر جو بھی کہے گا ہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ ممتابنرجی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی

عمر کی حد کو لے کر ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کے الگ الگ خیالات نے ترنمو ل کانگریس کے لیڈروں کو پریشان کردیا ہے۔ممتا بنرجی نے جمعرات کو وضاحت کرتے ہوئےکہا کہ سینئر لیڈروں کو مناسب احترام دیا جانا چاہیے۔ فریشرز کو بھی رکھنا چاہیے۔ پارٹی قیادت کے تبصرے سے ترنمول کانگریس لیڈران پریشان ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.