ETV Bharat / state

الیکشن کمیشن اپنا نام 'مودی کوڈ آف کنڈکٹ' رکھ لے: ممتا بنرجی - اردو نیوز

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کو اپنا نام تبدیل کر کے 'مودی کوڈ آف کنڈکٹ' رکھ لینا چاہیے۔ ممتا نے کہا کہ کمیشن غیرجانبداری سے کام نہیں کررہا ہے۔

mamata banerjee
ممتا بنرجی
author img

By

Published : Apr 11, 2021, 2:25 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کی شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ الیکشن کمیشن کو نام تبدیل کرکے ایم سی سی (مودی کوڈ آف کنڈکٹ) کرلینا چاہیے۔

tweet
ٹویٹ

ممتا بنرجی نے مزید لکھا کہ بی جے پی اپنی طاقت کا استعمال کرسکتی ہے ، لیکن اس دنیا میں کوئی بھی مجھے اپنے لوگوں کے ساتھ رہنے اور اپنے دکھ درد بانٹنے سے نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کوچ بہار میں 3 دن تک اپنے بھائیوں اور بہنوں سے ملنے سے روک سکتے ہیں، لیکن چوتھے دن میں وہاں جاؤں گی۔

اس سے قبل ممتا بنرجی نے میں کوچ بیہار میں ووٹنگ کے دوران مرکزی فورسز کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک کے واقعے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور شاہ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

غور طلب ہے کہ سنیچر کے روز مغربی بنگال کے ضلع کوچ بیہار میں واقع ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ لائن میں کھڑے ووٹرز کی جان بچانے کے لئے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ مناسب تھی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہجوم نے فوجیوں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:

کوچ بہار فائرنگ: مرکزی فورسز کو الیکشن کمیشن کی کلین چٹ

وہیں الیکشن کمیشن نے کوچ بیہار ضلع میں قانون کے نظم و نسق کے خراب ہونے کے امکان کے تناظر میں اگلے 72 گھنٹے(تین روز) تک رہنماؤں کے وہاں پہنچنے پر روک لگا دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.