مغربی بنگال کےدارالحکومت کولکاتا میں واقع انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ ہمیں کسی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ہم نے عوام کے لئے جو کام کیا اسے پوری دنیا نے تعریف کی ہے۔ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو بین الاقوامی سطح پر ایک منفرد شناخت ملی ہے۔CM Mamata Banerjee Says Bengal Will Be Cultural Destination
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے بنگال کی خواتین کے لئے ترقیاتی منصوبہ کنیا شری کو ایوارڈ دیا ہے۔ترقیاتی منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر اہمیت دی گئی۔اس کے ساتھ مغربی بنگال کے درگاپوجا کو یونیسکو کی جانب سے کلچرل ہیرٹیج قرار دیاگیا ہے۔کسی بھی قیمت پر اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ 2023 میں جرمنی کے برلن میں مغربی بنگال کوبہترین بین الاقوامی ثقافتی سیاحتی مرکز کا ایوارڈ دیاجائے گا۔اگربی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت انہیں جرمنی جانے کی اجازت دے گی تو وہ اس مرتبہ ضروری جائیں گی۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ وہ امید کرتی ہیں کہ اس مرتبہ وہ جرمنی میں ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے جائیں گی۔مغربی بنگال کو بین الاقوامی سطح پرشناخت کوئی عام بات نہیں ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مغربی بنگال پوورے ملک میں ترقی کی دوڑ میں سب ست آگے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata On Recruitment Drive کسی بھی محکمہ میں تقرری سے قبل اجازت لینا لازمی ہوگا
انہوں نے کہاکہ اگر کوئی کہتاہے کہ مغربی بنگال میں ترقی کی دوڑ میں سب سے پیچھے ہے تو انہیں بین الاقوامی سطح پر ملنے والے اعزازت پر ایک نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔ مغربی بنگال اس وقت بھارت کی سب سے ترقی یافتہ ریاست ہے ۔اگلے سال 2023 میں برلن میں بین الاقوامی ثقافتی سیاحتی مرکز ایوارڈ ملنے کے بعد اس پرمہر لگ جائے گی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ انڈور اسٹیڈیم میں جلسے کو خطاب کرنے کے دوران اتکرش منصوبے کے تحت تربیت حاصل کرنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو سند سے نوازانے کا فیصلہ کیا ہے۔