ذرائع کے مطابق بس ٹرمینس کی تعمیر میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے۔ اس کے ساتھ ایئرکنڈیشن ویٹنگ روم کا بھی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے افتتاح کیا۔
ورچوئل افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ضلع کی ترقی ہماری ہے اور اس کے لئے ہم پابند عہد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیربھوم ضلع انتظامیہ، ضلع مجسٹریٹ اور رکن اسمبلی نے بھی ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کو انجام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ بس ٹرمنیس کی سخت ضرورت تھی۔ لوگوں کی پریشانیوں کے مد نظر اس کی تعمیر کرائی گئی ہے۔
اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ وجے بھارت، رکن اسمبلی اور اے سی ڈی آر کے چیئرمین انوبراتا منڈل اور ضلع پولیس کمشنر خالد سراج بھی موجود تھے۔
وہیں اس موقع پر ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جو وعدہ کیا تھا، اسے آج پورا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دھنی پور مسجد کی زمین پر مالکانہ حق کی عرضی خارج
انہوں نے کہا کہ بول پور کی عوام برسوں سے بس ٹرمنیس کا مطالبہ کر رہی تھی۔ آج ان کا خواب حقیقت میں بدل گیا۔