ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee Hug Renu Khatun: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے رانو خاتون کو گلے سے لگایا

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے بردوان ضلع کے دورے کے دوران شوہر کی بربریت کا سامنا کرنے والی رانو خاتون کو گلے سے لگایا اور بلند حوصلوں کے ساتھ مستقبل میں تمام پریشانیوں کا سامنا کرنے کی نصیحت دی۔ CM Mamata Banerjee Hug Renu Khatun

cm-mamata-banerjee-hug-renu-khatun
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے رانو خاتون کو گلے سے لگایا
author img

By

Published : Jun 28, 2022, 3:18 PM IST

مغربی بنگال: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مسلم اکثریتی بردوان ضلع کے دورے کے دوران ضلع انتظامیہ اور اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ممتا بنرجی نے میٹنگ کے بعد کیتو گرام میں رہنے والی رانو خاتون جس کے شوہر نے ان کی کلائی کاٹ دی تھی، سے ملاقات کی Mamata Banerjee Meets Renu Khatun۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے رانو خاتون سے ملاقات کے دوران مستقبل میں ہر مصیبت کا بہادری سے مقابلہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں گلے سے لگایا۔ CM Mamata Banerjee Hug Renu Khatun

رانو خاتون نے کہا کہ' وزیراعلیٰ ممتا بنرجی CM Mamata Banerjee نے انہیں بہادری اور بہتر ڈھنگ سے زندگی گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہاکہ مستقبل میں کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے تو وہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے لیے اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے، یہ ایک تاریخی لمحہ تھا جسے کسی بھی قیمت پر فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔' ان کا کہنا ہے کہ ان کی کلائی کاٹ کر ہاتھ سے جب الگ کر دی گئی تھی اس وقت وزیر اعلیٰ ممتابنرجی ہی آگے آئیں۔ انہوں نے سرکاری ملازمت دینے کا جو وعدہ کیا اسے پورا بھی کیا۔'

واضح رہے کہ پانچ جون کی رات بردوان ضلع کے کیتو گرام سے تعلق رکھنے والی تعلیم یافتہ رانو خاتون درگاپور کے ایک نجی ہسپتال میں نرس کی ملازمت سے وابستہ تھیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ سرکاری ملازمت کے لیے کوشاں تھیں، اس سلسلے میں انہوں نے امتحان دیا تھا جس میں انہیں کامیابی ملی۔ تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد رانو خاتون کو ڈیوٹی جوائن کرنا تھا، لیکن ان کے شوہر شیر احمد عرف شریف کو ملازمت کرنا پسند نہیں تھا۔ شیر احمد نے اپنے دوستوں کی مدد سے اپنی بیوی رانو خاتون کے ہاتھ کی کلائی کاٹ کر الگ کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.