ETV Bharat / state

Mamata Hints to Increase of District in Bengal: مغربی بنگال کے اضلاع کی تعداد میں اضافہ کرنے پر غور - بنگال میں اضلاع کا رقبہ بہت بڑا ہے

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مستقبل میں ریاست کے 27 اضلاع کی تعداد بڑھا کر 46 تک کرنے کا مثبت اشارہ دیا، تاکہ انتظامی امور کے کام بغیر کسی پریشانی کے انجام دیے جا سکیں۔ Mamata Bats For Creation Of More Districts In Bengal

مغربی بنگال کے اضلاع کی تعداد میں اضافہ کرنے پر غور

author img

By

Published : May 12, 2022, 7:21 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتا میں ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ریاست میں اضلاع کی تعداد میں اضافہ کرنے کی بات کہی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مستقبل قریب میں ریاست کے 27 اضلاع کی تعداد بڑھا کر 46 تک کیا جا سکتا ہے. ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے بنگال میں اضلاع کا رقبہ بہت بڑا ہے۔ Mamata Hints to Increase of District In Bengal

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اضلاع کی تعداد بڑھانے کے لیے ہماری حکومت بہار ماڈل پر کام کر سکتی ہے۔ بہار میں کئی اضلاع کو تقسیم کرکے اضافی انتظامی بوجھ کو کم کیا گیا۔ یہ ایک اچھا منصوبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ اس منصوبے پر عملدرآمد کرنا تھوڑا مشکل کام ہو سکتا ہے کیونکہ ضلع انتظامیہ دفاتر کے ملازمین اور پولیس اہلکاروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نئے اضلاع کی تعداد میں اضافہ کرنے سے پہلے منس پاور کی کمی کو پورا کیا جائے گا. جہاں ضرورت پڑے گی وہاں نئی بحالیوں کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ مغربی بنگال حکومت نے اس سے پہلے بھی کئی اضلاع کو تقسیم کرکے نئے نئے اضلاع بنائی ہے، جس میں بردوان ضلع کو دو حصوں میں تقسیم کرکے ایک مشرقی بردوان دوسرا مغربی بردوان بنایا گیا، ٹھیک اسی طرح دارجلنگ کو توڑ کر کالمپونگ ضلع تشکیل دیا گیا۔ قیاس آرائی ہے کہ دونوں پرگنہ یعنی شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ کو تقسیم کرکے چار نئے اضلاع بنانے پر غور کیا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ دونوں ضلع ریاست کے سب سے بڑے اضلاع میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Mamata Banerjee on Amit Shah: 'مغربی بنگال کی فکر نہ کریں، یہاں سب ٹھیک ہے'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.