کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ہیلتھ کارڈ (سواستھا ساتھی کارڈ)کو نظر انداز کرنے والے پرائیوٹ ہسپتالوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دے دیا ہے۔CM Mamata Banerjee Give Strong Message To Private Hospitals Over Not Accepting Swastha Saathi Card
وزیراعلی ممتا بنرجی نے پرائیوٹ اسپتال کے رویے پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان اسپتالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کئی پرائیویٹ اسپتال ہیلتھ پارٹنر کی کوریج کے باوجود ہیلتھ پارٹنر کی سہولت کیوں فراہم نہیں کر رہے۔ اس لئے انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ ایسے اسپتالکی فہرست بنائی جائے جو عام لوگوں کو ہیلتھ کارڈ کو قبول نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سخت کارروائی جائے گی۔
ہیلتھ کارڈ قبول نہیں کرنے والے پرائیوٹ اسپتالوں کے لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زچکی کے دوران علاج میں تاخیرکی وجہ سے ہونے والی اموات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقے کے اسپتال مریضوں کو ریفر کرنے میں جلد بازی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee Letter ممتا بنرجی نے گنگا ندی میں کٹاؤ سے متعلق پی ایم مودی کو مکتوب لکھا
ممتا بنرجی نے کہا کہ پرائیوٹ اسپتال انتظامیہ جنرک دوائیوں پر بھی غیر قانونی بل بناتے ہیں۔اس پر قابو پایا جائے گا۔CM Mamata Banerjee Give Strong Message To Private Hospitals Over Not Accepting Swastha Saathi Card