ETV Bharat / state

Renu khatoon Gets Govt Job: ممتا بنرجی نے وعدہ نبھایا، رانو خاتون کو ملی سرکاری جاب - سات دنوں کے اندر ملازمت مل گئی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے وعدے کے مطابق رانو خاتون کو سرکاری ملازمت مل گئی ہے Renu khatoon Gets Govt Job، ضلع محکمہ صحت نے رانو خاتون کو تقرری نامہ سونپا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔

cm mamata banerjee fulfil promise Renu khatoon gets govt job
رانو خاتون کو سرکاری ملازمت ملی، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وعدہ نبھایا
author img

By

Published : Jun 21, 2022, 9:02 PM IST

مغربی بنگال: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی یقین دہانی کے ایک ہفتہ کے اندر بردوان ضلع محکمہ صحت کے سربراہ نے رانو خاتون کو سرکاری ملازمت کی تقرری نامہ سونپ دیا ہے Renu khatoon Gets Govt Job۔ سرکاری ملازمت حاصل ہونے کے بعد رانو خاتون نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہو رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے کہنے کے سات دنوں کے اندر ملازمت مل گئی ہے۔ اس سے بڑی خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

cm mamata banerjee fulfil promise Renu khatoon gets govt job
رانو خاتون کو سرکاری ملازمت ملی
انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ماں جیسی ہیں، وہ جو کہتی ہیں اور اسے ہر حال میں کرکے دکھاتی ہیں، ان کے معاملے میں بھی بالکل ایسا ہی ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ شوہر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان کی کلائی کاٹ کر دائیں ہاتھ سے الگ کر دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ خبر سن کر نہ صرف ہسپتال میں ملنے کے لیے آئی بلکہ سرکاری ملازمت بھی دینے کا اعلان کیا۔ وہ صرف ایک سیاسی رہنما ہی نہیں بلکہ بنگال کی خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں۔ واضح رہے کہ مشرقی بردوان ضلع کے کیتو گرام میں رہنے والے شیر محمد اپنی بیوی کے ملازمت کرنے سے خوش نہیں تھا۔ اس کی بیوی پرائیویٹ ہسپتال میں نرس تھی۔ حال ہی میں سرکاری ملازمت کے لیے امتحان پاس کیا تھا، سرکاری ملازمت ملنے کے بعد اگلے ڈیوٹی جوائن کرنا تھا لیکن پیر کی رات شیر محمد سپاری کلر کی مدد سے اپنی بیوی کی کلائی کاٹ ڈالی تاکہ وہ سرکاری ملازمت سے محروم ہو جائے، وہیں وزیر اعلی کو مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے رانو خاتون کو یقین دہانی کرائی تھی کہ انہیں سرکاری ملازمت ضرور ملے گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.