مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے رانی گنج میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ چند یرونی لوگوں کے داخلے کے بعد ناخوشگوار واقعے پیش آنے لگے ہیں. بنگال کے عوام ہی ان بیرونی لوگوں کو باہر کا راستہ دکھائے، تاکہ ہم سب پرامن زندگی دوبارہ گزار سکے، اس کے لیے عوام کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جس پر کبھی بھی اعتماد نہیں کر سکتے ہیں. گزشتہ چند برسوں سے ایسا ہی چل رہا ہے اور جب تک یہ حکومت رہے گی اس وقت تک چلتا رہے گا.
انہوں نے کہا کہ بیرونی ریاستوں سے لوگوں کو بلا کر بنگال کے مقامی باشندوں کو ڈرانے دھمکانے کا جو کھیل شروع کیا اسے عوام ہی ختم کریں گے۔گزشتہ روز کوچ بہار ضلع کے پھول باڑی میں اترکونا گھیراؤ مہم کے دوران بی جے پی کے حامیوں نے جو کچھ کیا، وہ قابل تشویش ہے۔اس طرح کی حرکت سے ریاست کے امن و امان اور لا اینڈ آرڈر کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا اس کا حواب کون دے گا۔بی جے پی کے رہنماوں کے پاس سالمیت سے متعلق کوئی جواب نہیں ہے۔
وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ بی جے پی اپنے ہی لوگوں کے قتل کروا رہی ہے اور الزام دوسروں پر عائد کر رہی ہے. اترکونا میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا تھا.بی جے پی کے حامی اپنے ہی کارکن کو جان سے مارتے ہیں اور مغربی بنگال پولیس پر اس کا الزام عائد کر دیا جاتا ہے،ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال پولیس اور کولکاتا پولیس پر انگلی اٹھانے والوں کو نہ تو ریاست سے پیار ہے اور نہ ہی ریاستی عوام سے ہمدردی ہے.
بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماوں کو مغربی بنگال اور کولکاتا پولیس کو برا بھلا کہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے لوگوں کو پتہ ہے کہ اترپردیش,ہریانہ سمیت دوسری ریاستوں میں کیا چل رہا ہے. بنگال کے بجائے اپنی اپنی ریاستوں پر نظر ڈالیں اور تنقید کریں تو بہتر ہوگا.
وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری ریاست کی پولیس ہماری شان ہے. ان کے خلاف ایک لفظ سننا نہیں چاہتے ہیں.
ہماری ریاست کی پولیس ہماری شان ہے : وزیراعلی ممتا بنرجی - ہماری ریاست کی پولیس ہماری شان
ریاست مغربی بنگال کے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اترکونا گھراؤ مہم کے پرتشدد مظاہرے کے دوران پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کئے جانے پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔