ETV Bharat / state

جانچ ایجنسیوں کے نام سے ڈرانے دھمکانے کا کھیل شروع: ممتا بنرجی

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 10:18 PM IST

ریاست مٖغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے جانچ ایجیسنیوں کے غلط استعمال پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی.

ریاست مٖغربی بنگال کے وزیراعلی ممتابنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ جوں جوں اسمبلی انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے توں توں جانچ ایجنسیوں کی مدد سے ترنمول کانگریس کے رہنماوں کو ڈرایا دھمکایا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں لیکن اس سے پہلے جانچ ایجنسیوں کے نام پر ڈرانےدھمکانے کا ایک اور کھیل شروع ہونے والا ہے.

وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنما ہی نہیں بلکہ جو بھی بی جے پی کے خلاف منہ کھولے گا اسے جیل جانا پڑے گا.

ممتا بنرجی نے جانچ ایجیسنیوں کے غلط استعمال پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت جانچ ایجنسیوں کو سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔

منصوبہ بند طریقے سے ترنمول کانگریس اور اس کے رہنماوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جائے گی. جانچ ایجبسیوں کے نام لے کر رہنماوں کو ڈرایا دھمکایا جائے گا۔ سکریٹریٹ بلڈنگ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ یہ سب زیادہ دنوں تک چلنے والا نہیں ہے.

مغربی بنگال کے عوام جب حکمراں جماعت کی حمایت کریں گے اس وقت جانچ ایجنسیوں کے نام پر ڈرانے دھمکانے کا کھیل خودبخود بند ہوجائے گا. وزیراعلی نے سی پی آئی کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی وجہ سے ہی بی جے پی کو لوک سبھا میں 18 سیٹز ملیں۔ اسمبلی انتخابات میں بائیں محاذ کو ایک سیٹ ملنے والی نہیں ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.