ETV Bharat / state

Mamata Banerjee Criticises Central Govt: مرکزی ایجنسیز کے ذریعے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا ہے، ممتا

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے غلط استعمال سے ہمیں ڈرایا اور روکا نہیں جا سکتا ہے۔ Mamata Banerjee Criticises Central Govt

cm mamata banerjee criticize central govt over missuse of cbi and ED
مرکزی ایجنسیز کے ذریعے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا ہے
author img

By

Published : Apr 11, 2022, 10:52 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو مرکزی ایجنسیوں کے بجا استعمال پر ہدف تنقید بنایا Mamata Banerjee Criticises Central Govt۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے غلط استعمال سے ہمیں ڈرایا اور روکا نہیں جا سکتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ راجستھان، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے مختلف معاملات کی سی بی آئی کی جانچ جاری ہے، کئی معاملے کی جانچ مکمل سے پہلے ہی بند کر دی گئی، ان معاملے میں ملوث افراد کی نہ تو گرفتاری عمل میں آئی اور ناہی کسی کو سزا ملی، ایسی جانچ سے کیا فائدہ جس کا کوئی نتیجہ نہ نکلے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے اور وہ سیاسی انتقام پورا کرنے کے لیے سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہمارے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ اس سے ہمیں نا ڈرایا جا سکتا ہے اور ناہی کسی کے سامنے خود سپردگی کے لئے مجبور کیا جا سکتا ہے۔'

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ندیا ضلع کے ہاش کھالی علاقے میں ہوئے عصمت دری کے واقعے میں ملوث ترنمول کانگریس کے رہنما کے بیٹے کی گرفتاری پر خاموشی توڑتے ہوئے کہاکہ کسی بھی معاملے کی جانچ مکمل ہونے تک کسی کو قصوروار ٹھہرایا نہیں جا سکتا ہے۔'

وزیراعلیٰ کے مطابق پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکی ایک دوسرے کو پہلے جانتے تھے یا نہیں، ان دونوں کے درمیان عشق کا معاملہ تھا یا نہیں۔ اس کے بعد واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے چائلڈ کمیشن کو ندیا کے ہاش کھالی علاقے میں ہوئے عصمت دری اور قتل کے واقعے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.