مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی بجٹ پر جم کر تنقید کرتے ہوئے اسے عوام مخالف بجٹ قرار دیا۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ اس بجٹ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے جس کو لے کر بحث و بات چیت کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ دراصل یہ بجٹ عوام مخالف بجٹ ہے. اس سے عوام کو نقصان زیادہ اور صنعت کاروں کو زیادہ فائدہ ہو گا. اس بجٹ میں کیا ہے کچھ بھی تو نہیں۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال کو سڑکوں سے زیادہ جے ایس ٹی کے تحت ملنے والے 88 ہزار کروڑ روپے چاہیے جو مرکزی حکومت کو دینا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ کولکاتا سے سلی گوڑی جانے والی قومی شاہراہ کی مرمت ہم نے کروائی ہے. اس کے لئے 25 ہزار کروڑ روپے اعلان کرنے کی ضرورت ہے.
انہوں نے کہا کہ سڑکوں سے عوام کی ترقی نہیں ہوتی ہے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے. اس سے ریاست، ملک اور عوام کی ترقی ہوگی۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ حب الوطنی کی بات کرنے والی بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت دراصل غریب عوام اور کسان مخالف ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی باتیں کرنے والے لوگ زرعی قانون کو واپس لینے کے معاملے پر خاموش کیوں ہیں. ملک کے منافع بخش اداروں کو نجی کمپنیوں کے حوالے کرنے کا مقصد کیا ہے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر بجٹ کے ذریعہ عوام کو خوش کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی شمالی بنگال کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے شمالی بنگال اتسو کا افتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس موقع پر شمالی بنگال کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی بجٹ پر تنقید - union budget
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے مرکزی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسے عوام مخالف بجٹ قرار دیا۔