کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے واضح طور پر کہا کہ بنگال (مغربی بنگال) میں کہیں بھی وندے بھارت ایکسپریس پر حملہ نہیں ہوا۔ تقریباً ہر روز بندے بھارت ایکسپریس پر پتھراؤ کی شکایت موصول ہو رہی ہے ۔دراصل بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش ہے! کم از کم ریاست کے انتظامی سربراہ کا یہی خیال ہے۔ ساتھ ہی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ بھلے ہی بی جے پی کے زیر اقتدار اتر پردیش میں وندے بھارت ایکسپریس پر پتھر پھینکے گئے۔ اترپردیش میں مسلسل حملہ ہو رہا ہے۔ لیکن بنگال میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا اس کے باوجود لوگ شکایت کر رہے ہیں۔ اس کو لے کر سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں گزتشہ کئی دنوں سے چند لوگ ریاست کو بدنام کرنے کے لیے ایک مہم چلا رہے ہیں، وہ لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ بنگال میں ٹرین پر پتھراؤ ہو رہا ہے! لیکن بنگال میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ۔پتھراؤ اتر پردیش اور بہار میں ہوا۔ وہاں کے لوگوں میں مرکزی حکومت کے خلاف غصہ ہے، اترپردیش اور بہار کے لوگوں میں ناراضگی ہے تواس میں وہ (ممتابنرجی) کچھ نہیں کر سکتی ہیں۔ لیکن جھوٹا الزام لگا کر بنگال کو کیوں بدنام کیا جا رہا ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماوں کو سوچنا چاہیے کہ ہر معاملے کو لے کر سیاست کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کو بنگال میں کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔ کیونکہ بنگال کے لوگوں کو اس طرح کی سیاست پسند نہیں ہے جو دوسری ریاستوں میں عام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee On Vande Bharat وندے بھارت ایکسپریس پر حملہ بہار میں ہوا تھا