مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 پر ملک کی تمام ریاستوں کی نظریں مرکوز ہونے لگی ہیں۔
گزشتہ تین چار دنوں کے دوران دل بدل کے کھیل کی وجہ سے ریاست میں سیاسی گراف بہت ہی تیزی کے ساتھ اوپر اٹھا ہے۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانگریس پارٹی کے موجودہ سربراہ شرد پوار نے وزیر اعلی ممتابنرجی کو فون کرکے کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
این سی پی کے سربراہ شرد پوار کا فون کرنے کا مقصد بی جے پی کے خلاف ایک مضبوط اور متوازن اتحاد تشکیل دینا ہے۔
مزید پڑھیں:یوپی کی یوگی حکومت ایم آئی ایم سے خوفزدہ: اے آئی ایم آئی ایم
اس ضمن میں ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ این سی پی کے سربراہ شرد پوار کا ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی کو فون آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں اعلی رہنماوں کے درمیان کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
دوسری ظرف ریاست کے ایک اور وزیر شوبھن دیب ناتھ چٹرجی نے کہا کہ شرد پوار نے وزیر اعلی ممتابنرجی کو فون آیا تھا لیکن کیا باتیں ہوئی اس پر واضح طور پر فی الحال کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی ہی اس معاملے پر تفصیلی گفتگو کریں گی واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات سے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے سیکولر پارٹیوں کو لے کر یونائیٹڈ فرنٹ نام کا ایک عظیم اتحاد بنایا تھا۔
ملک کی دوسری ریاستوں کے سیکولر پارٹیاں ایک بار پھر بی جے پی کے خلاف عظیم اتحاد بنانے کے لئے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی پر زور دینے لگی ہیں۔