ETV Bharat / state

Bollywood Singer Arjit Singhارجیت سنگھ کے مرشدآباد میں اسپتال بنانے کے منصوبے میں ممتا بنرجی کا مدد کرنے کا اعلان

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج مرشدآباد میں منعقد میٹنگ میں بالی ووڈ کے نوجوان گلوگار ارجیت سنگھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ مرشدآباد میں ایک اسپتال بنانا چاہتے ہیں میں ارجیت سنگھ سے کہتی ہوں کہ آپ بنگال کی شان اور فخر ہیں، آپ اسپتال بنانے کے متمنی ہیں، میں آپ کی مدد کرنے کو تیار ہوں۔CM Mamata Banerjee Assures To Help Bollywood Singer Arjit Singh

ارجیت سنگھ کے مرشدآباد میں اسپتال بنانے کے منصوبے میں ممتا بنرجی کا مدد کرنے کا اعلان

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 6:44 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں گزشتہ مہینے منعقد فلم فیسٹول میں ارجیت سنگھ نے شرکت کی تھی اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔اس موقع پر انہوں نے ممتا بنرجی کی موجودگی میں ”رنگ دے تو موہے گیروا“گایا تھا۔اس پر ترنمول کانگریس نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پنچایتی انتخابات سے قبل بدھ کو مرشد آباد کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے ساگردیگھی میں تقریباً12.30بجے ایک انتظامی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں ممتا نے ضلع کی ترقی سے متعلق کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف سخت تنقید کی۔

مرشدآباد کی ترقی کی بات کرتے ہوئے گلوکار ارجیت سنگھ کا ذکر کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ مرشد آباد ضلع کا بیٹا اریجیت بہت اچھا گاتا ہے، آج پوری دنیا کو فخر ہے۔ ارجیت نے مجھے بتایا، دیدی میں جنگی پور میں ایک اسپتال بنانا چاہتا ہوں۔ آج میں یہاں کھڑی ہو کر کہہ رہی ہوں، تم بناؤ۔ ہسپتال کرو، جنگی پور میں کرو یا مرشد آباد میں، میں تمہاری ہر ضرورت میں مدد کروں گیاس کے بعد ممتا نے ارجیت سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ارجیت دھرتی کا بیٹا ہے۔ایک ایسا شخص ہے جو زمین پر چلتا ہے، آپ دیکھیں، اس کے پاس کوئی گھمنڈ نہیں ہے، اس کی اپنی خوبی اس کا سب سے بڑا فخر ہے، زیور ہے۔ ہم جو کچھ کریں گے وہ کریں گے۔

گزشتہ دسمبر میں، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کلکتہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے اسٹیج پر ستاروں کی ایک محفل سجائی تھی۔ ایک طرف امیتابھ بچن، دوسری طرف شاہ رخ خان، رانی مکھرجی موجودتھیں۔ اسٹیج پر وزیر اعلیٰ نے ارجیت سے گانے کی درخواست کی۔ ارجیت نے کئی دوسرے گانوں کے ساتھ شاہ رخ کا مشہور گانا'رنگ دے تو موہے گیروا'بھی گایا۔تاہم اس کے بعد ہی ایکو پارک میں ارجیت سنگھ کا ایک شو منسوخ ہوگیاتھا۔

اس کے بعد اپوزیشن لیڈروں نے یہ شکایت کی تھی کہ بنگالی گلوکار کو ممتا کے سامنے اسٹیج پر کھڑے ہو کر ”گیروا“ گانے پر وزیر اعلیٰ کے غصے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے بھی اس بارے میں ٹویٹ کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Rally in Meghalaya اٹھارہ جنوری کو میگھالیہ میں ممتا کی انتخابی ریلی

تاہم ترنمول کانگریس نے کہا تھا کہبی جے پی کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ تکنیکی وجوہات کی بنا پر ارجیت کا شو منسوخ کر دیا گیاہے۔ اب ممتا بنرجی نے ارجیت سنگھ کی تعریف اور اسپتال بنانے میں مدد کرنے کا اعلان کرکے بی جے پی کو بیک فورڈ پر ڈھکیلنے کی کوشش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.