مغربی بنگال کےدارالحکومت کےکولکاتا میں واقع نیتاجی انڈوراسٹیڈیم میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے پارٹی کے رہنماوں ،کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔CM Mamata Banerjee address Party Leaders AND Workers AT Netaji Indore Stadium
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جہاں پرجہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں آزادی حاصل ہے اور وہ اپنی مرضی کی زندگی گزارنے پر مخر محسوس کرتے ہیں۔انہیں ترقی کے لئے بھی یکساں موقع ملتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں عیدملادالنبی اور لکشمی پوجا ایک ہی دن ہوں گے۔مغربی بنگال میں اس موقع پرتقریبات کا اہتمام کیا جاتاہے۔تمام مذاہب کے لوگ اس موقع پر خوشی خوشی اپنے اپنے تہواروں کو منائے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں ۔ہماری ریاست کی یہ مثال ہے ۔
ان کاکہنا ہے کہ وہ مذہب کے نام پر ہونے والی سیاست میں یقین نہیں رکھتی ہیں۔ بنگال میں ہندو ،مسلمان ،سکھ اور عیسائی سبھی مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ وہ ان کے پاس جاتی ہیں ۔مستقبل میں بھی تمام مذاہب کے رہنماوں اور عام لوگوں سے ملنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔کیونکہ وہ مذہب کی سیاست نہیں کرتی ہیں۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی سی پی آئی ایم کے رہنماوں کی مدد سے اقلیتی طبقے کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔اقلیتی طبقے کے لوگوں کو سی پی آئی ایم کے رہنماوں کی باتوں میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Baguiati Double Murder دہرے قتل معاملے میں ممتا بنرجی نے سی آئی ڈی انکوائری کا حکم دیا
انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے رہنماوں،وزرا اورکارکنان کوعوام کے درمیان جانے کی ضرورت ہے۔عام لوگوں کی مدد کےلئے ہروقت تیاررہنے کی ضرورت ہے ۔ہاں ایک بات کا خیال رکھنا ہےکہ کسی کی نوکری کی سفارش نہیں کرنی ہے۔رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان کو اپنے اپنے لیٹر ہیڈ پرکسی کی نوکری کی سفارش کرنے سے گریز کرناچاہئے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے رہنماوں کے اشارے پر آئی بی کے ملازمین گلی گلی گھوم رہے ہیں۔گلی محلے کی خبر لے کر اوپر پہنچانے کا کام کررہے ہیں۔ انجان لوگوں سے بچ کر رہنے کی ضرورت ہے۔