ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں درجہ حرارت میں اضافہ - کلکتہ میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت

مغربی بنگال میں موسم میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ کئی دنوں تک درجہ حرارت میں گراوٹ کے بعد اب اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

climate change, rising temperatures in west bengal
مغربی بنگال میں موسم میں تبدیلی، درجہ حرارت میں اضافہ
author img

By

Published : Nov 13, 2021, 4:58 PM IST

کلکتہ میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 23.3 ڈگری سیلسیس تھا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے جو کہ تقریباً معمول کے مطابق ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پورے دن کا درجہ حرارت کم سے کم 23 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔

فضا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے جس کی وجہ سے دن میں ہلکی گرمی محسوس کی جا سکتی ہے لیکن غروب آفتاب کے بعد دوبارہ سردی پڑنا شروع ہو جائے گی۔ کولکتا کے علاوہ ہوڑہ، ہگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنی پور، پرولیا، بانکوڑا، بیربھوم، بردوان اضلاع میں بھی درجہ حرارت گر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس امتحان: ریحان قریشی سے خصوصی گفتگو

جنوبی بنگال کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سیلسیس کی کم ترین سطح پر ہے جبکہ شمالی بنگال کے بیشتر اضلاع میں یہ 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے پہنچ گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.