آج وزیر اعظم نریندر مودی کے مغربی بنگال دورے سے قبل مدنی پور ضلع کے مختلف علاقوں میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئیں، جن میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نندی گرام میں وزیراعظم کے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے جارہے بی جے پی کارکنوں پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کردیا جس کے بعد جھڑپوں کا آغاز ہوگیا۔ نامعلوم شرپسندوں کے حملے کے بعد بی جے پی کارکنوں نے احتجاج کیا، نعرہ بازی کی جس کے بعد ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤں شروع کردیا۔
پولیس اور آر اے ایف کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ بی بی جے اور ترنمول کانگریس دونوں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا۔