زخمیوں کو رانا گھاٹ سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل رات کے مبینہ طور پر بی جے پی کے گرام پنچایت رکن شیبو منڈل کے گھر پر ترنمول کانگریس کے ورکروں نے حملہ کردیا۔گھر کی عورت کے ساتھ بپی بدسلوکی کی گئی۔ اس وقت منڈل گھر میں موجود نہیں تھے۔اسی طرح رانا گھاٹ میں بی جے پی کے گرام پنچایت شبھانکر دیب ناتھ کو بھی ترنمو ل کانگریس کے ورکروں پر مارپیٹ کرنے کا الزام ہے اور انہیں راناگھاٹ سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بی جے پی نے الزام عاید کیا ہے کہ پولنگ کے بعد کئی بی جے پی ورکروں کے گھروں پرحملے ہوئے ہیں، پولس کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔
ترنمول کانگریس نے کہا کہ یہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔بی جے پی نے تحریری شکایت اب تک نہیں کی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے رانا گھاٹ سب ڈویژنل میں سیکورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔پولس نے بتایا کہ تشدد کے شکایات کی جانچ کی جارہی ہے۔