ETV Bharat / state

خواتین کا پولیس اسٹیشن پر حملہ

جنوبی کولکاتا کے ٹالی گنج تھانے میں خواتین نے ایک ملزم کو رہا کرانے کے لیے حملہ کر دیا۔ خواتین نے آن ڈیوٹی افسر پر حملہ کیا اور ان کی وردی بھی پھاڑ دی۔

author img

By

Published : Aug 12, 2019, 8:37 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 7:18 PM IST

خواتین کا پولیس اسٹیشن پر حملہ

مغر بی بنگال میں عام لوگوں کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی کا معاملہ بڑھ رہا ہے۔ پولیس انتظامیہ پراعتماد کرنے کے بجائے لوگ خود ہی فیصلہ کرنے لگے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی کولکاتا کے ٹالی گنج پولیس اسٹیشن میں پیش آیا جب ایک ملزم کو چھڑانے کے لیے خواتین نے آن ڈیوٹی پولیس افسر پر حملہ کردیا۔ خواتین نے آن ڈیوٹی افسر پر حملہ کرتے ہوئے ان کی وردی بھی پھاڑ دی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ٹالی گنج تھانے کی پولیس ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو نشے کی حالت موٹر سائیکل چلانے کے الزام میں پکڑ کر تھانے لے گئی۔

خواتین کا پولیس اسٹیشن پر حملہ

اس کے بعد ملزم کے رشتہ دار اسے چھڑانے کے لیے تھانے کے باہر جمع ہو گئے۔ ان میں چند خواتین نے تھانے میں داخل ہو کر ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ اس دوران انہوں نے آن ڈیوٹی افسر پر حملہ کردیا اور ان کی وردی پھاڑدی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناکہ چیکنگ کے دوران رنجیت ہلدار نام کے ایک شخص کو نشے کی حالت میں موٹرسائیکل چلانے کے الزام میں پکڑا گیاتھا۔ ان پر ٹریفک کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔

انہوں نے کہاکہ ان کے رشتہ داروں نے تھانے میں داخل ہوکر ہنگامہ کیا اور آن ڈیوٹی افسران کے ساتھ مار پیٹ بھی کی ۔ آن ڈیوٹی افسران پر حملے کرنے کے الزام میں چند خواتین کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن انہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا۔

خواتین کاکہنا ہے کہ ٹالی گنج تھانے کی پولیس ہمارے ساتھ بدسلوکی کی ۔ہم نے جب اس کی مخالفت کی تو انہوں نے لاٹھی سے حملہ کرکے تھانے سے نکالنے کی کوشش کی ۔اس پر بات بگڑی اور نوعبت مار پیٹ تک پہنچ گئی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 7:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.