کولکاتا:بنکاک سے کولکاتا جانے والی تھائی سمائل ایئرویز کی فلائٹ میں مسافروں کے درمیان جم کر ہاتھا پائی ہوئی۔ مسافر بردار طیارے کے اندر مار پیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔Clash In Flight Going From Bngkok To Kolkata Video Of Incident Goes Viral
ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو چند ساتھی مسافروں کی جانب سے متعدد بار تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دو مسافروں کو گرما گرم بحث کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ایک خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے دونوں مسافروں کے درمیان جاری تو تو میں میں مار پیٹ میں بدل جاتی ہے۔فلائٹ کے اندر ہنگامہ برپا ہو جاتا ہے۔ کولکاتا جانے والی پرواز کے ایک مسافر نے بتایا کہ یہ واقعہ 26 دسمبر کو اس وقت پیش آیا جب طیارہ ٹیک آف کے لئے رن وے پر تھی۔
ویڈیو کلپ میں دو مسافروں کو بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ان میں سے ایک کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہاتھ نیچے رکھو اور اسی درمیان چند لوگ دوسرے شخص کو مارنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس جگھڑے میں مزید لوگ شامل ہو جاتے ہیں۔ طیارے میں موجود ایئر ہوسٹس جھگڑے کو ختم کرانے کی ناکام کوشش کرتی ہیں لیکن معاملہ مزید بگڑ جاتاہے۔ مسافر نے جو اپنی ماں کے ساتھ کولکاتا جا رہا تھا، پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ اپنی ماں کے بارے میں فکر مند تھا جو اس سیٹ کے قریب بیٹھی تھی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں:Bomb Rumor in Flight فلائٹ میں بم کی افواہ سے سراسیمگی
کولکاتا کے رہنے والے مسافر کے مطابق جھگڑے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔ تھائی سمائل ایئرویز نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔کولکاتا ایئرپورٹ انتظامیہ پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔اس معاملے سے متعلق تفصیلی معلومات ابھی میڈیا کو فراہم نہیں کی گئی ہے۔ Clash In Flight Going From Bngkok To Kolkata Video Of Incident Goes Viral