ETV Bharat / state

Clash between TMC and ISF فرفرہ شریف میں ترنمو ل کانگریس اور آئی ایس ایف کے درمیان تصادم - ترنمو ل کانگریس اور آئی ایس ایف کے درمیان بمباری

ہگلی کے جنگی پاڑہ کے فرفرہ میں پنچایت بورڈ کی تشکیل کے موقع پر بم دھماکوں کی خبریں آئی ہیں ۔آج دوپہر 12بجے بورڈ کی تشکیل ہونی تھی ۔مگر دفتر میں تالا لگا ہوا تھا۔ترنمول کانگریس نے الزام عائد کیاکہ آئی ایس ایف اور سی پی آئی ایم نے تالا لگادیا ہے ۔جب کہ دونوں اپوزیشن جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ چوں کہ یہ معاملہ اس وقت عدالت میں زیر غور ہے اس لئے بورڈ کی تشکیل ممکن نہیں ۔

فرفرہ شریف میں ترنمو ل کانگریس اور آئی ایس ایف کے درمیان تصادم

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 8:13 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے ضلع ہگلی میں واقع فرفرہ شریف کے پیرزادہ قاسم صدیقی نے کہا کہ یہاں سے آئی ایس ایف نے کامیابی حاصل کی ہے اس کے باوجود ترنمول کانگریس کا دعویٰ ہے کہ اس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ہم اس معاملے میں عدالت میں گئے ہیں اس لئے یہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بورڈ کی تشکیل ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ باہری عناصر کی مدد سے بمباری کی جارہی ہے۔

فرفورا پنچایت کے سبکدوش ہونے والے سربراہ شمیم حمد نے کہاکہ ’’آئی ایس ایف نے کل رات سے بمباری کی۔ انہوں نے پنچایت بورڈ کی تشکیل کے دن پنچایت پر تالا لٹکا دیا ہے۔ یہاں ووٹنگ پرامن رہی۔ گنتی پرامن رہی۔ بورڈ کی تشکیل بھی پرامن ہو گی۔ پرسکون فرفرا کو پریشان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہے۔ وہ عدالت کا کوئی حکم نہیں دکھا سکے جس میں کہا گیا ہو کہ بورڈ تشکیل نہیں دیا جا سکتا ہے۔پولیس نے آس پاس کے علاقے سے متعدد بم برآمد کر لیے۔ مقامی لوگوں نے پولیس پر لاٹھی چارج کا الزام لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata On UCC ممتا بنرجی نے پہلی مرتبہ یکساں سول کوڈ کی مخالفت کی

فرفرا پنچایت میں کل 29 حلقے ہیں۔ گنتی کے دن جنگی پاڑہ میں بدامنی دیکھنے میں آئی۔ آئی ایس ایف اور سی پی ایم نے دعویٰ کیا کہ وہ 22 سیٹوں پر سبقت لے گئحی ہے۔ الزام ہے کہ انہیں ووٹوں کی گنتی کی اجازت دیے بغیر زبردستی نکال دیا گیا۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ترنمول کو اس پنچایت میں کل 24 سیٹیں ملی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.