شیلانگ:چیف الیکٹورل آفیسر فریڈرک رائے کھارکنگور نے آج کہایہ جھڑپ کل رات تقریباً 10:45 بجے اس وقت ہوئی جب گارو ہلز خود مختار ضلع کونسل حبیب الزماں کی قیادت میں این پی پی کے حامی پھولبا ڑی اسمبلی حلقہ کے چارباٹاپارہ گاؤں سے گزر رہے تھے۔ ریلی کے دوران ٹی ایم سی کے کچھ حامیوں نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے بعد دونوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی۔
تاہم، این پی پی کے سابق ایم ایل اے ایس جی استامور مومن، جنہوں نے ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کی، کہا کہ وہ اپنے چچا کے گھر پر منعقدہ دعوت میں شرکت کے لئے چارباٹاپارہ گاؤں میں تھے۔ اسی دوران این پی پی کارکنوں نے ہنگامہ کیا اور ٹی ایم سی کے حامیوں پر حملہ کیا۔
الیکٹورل افسر نے بتایا کہ نو افراد کو طبی معائنے کے لئے پھولباڑی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ہائی کورٹ بھیجا گیا تھا جبکہ دیگر کو جانچ کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
دریں اثنا، ٹی ایم سی کے ایک مقامی لیڈر نوجیم حسین کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر نے جی ایچ اے ڈی سی کے رکن حبیب الزماں کی قیادت میں ایک جلوس پر ان کے گھر پر پتھراؤ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس واقعے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:Ravi Shankar Prasad راہل گاندھی پر روی شنکر کی کڑی تنقید
الیکٹورل افسر کھارکنگور نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے۔ انتخابی اہلکار علاقے میں تعینات ہیں اور ضلع میں سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کی تین کمپنیاں تعینات کردی گئی ہیں۔میگھالیہ کی 60 رکنی اسمبلی کے لیے 27 فروری ووٹنگ کو ہونی ہے۔
یو این آئی