ETV Bharat / state

جگتدل میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جھڑپ، متعدد زخمی - مغربی بنگال اسمبلی انتخابات

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں ماحول کشیدہ ہو گئے ہیں۔

clash between tmc and bjp supporters
جگتدل میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جھڑپ، متعدد زخمی
author img

By

Published : Apr 21, 2021, 9:59 AM IST

مغربی بنگال میں جاری مرحلہ وار اسمبلی انتخابات 2021 کے پانچواں مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور چھٹویں مرحلے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات 2021 کے چھٹے مرحلے میں 22 اپریل یعنی جمعرات کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کی تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

اسی درمیان الیکشن کمیشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں، اس کے باوجود ریاست کے بیشتر اضلاع میں خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

گزشتہ شب دو بجے کے قریب جگتدل میں بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کی رہائش گاہ کے قریب ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کی اطلاع ہے۔ دونوں پارٹیوں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور راڈ سے حملہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس جھڑپ میں دونوں جانب سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو اسپتال داخل کرایا گیا جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما اور جگتدل اسمبلی حلقے سے امیدوار سومناتھ شیام نے کہا کہ رات میں بی جے پی کے کارکنان کے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے ترنمول کانگریس کے کیمپ پر حملہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ میں موجود ترنمول کانگریس کے کارکنان کی پٹائی کر دی، جس سے کئی لوگ زخمی ہو گئے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت درج کرائی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ ترنمول کانگریس پر بی جے پی کے کارکنان کو ہدف بنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پر جانبداری برتنے کا الزام عائد کیا۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی رام نومی کے موقع پر فساد کرا سکتی ہے: ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کے امیدوار سومناتھ شیام نے کہا کہ بی جے پی کے حامیوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے متعدد کارکنان زخمی ہوئے۔ بی جے پی کے حملے سے ترنمول کانگریس کے کارکنان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.