مغر بی بنگال پولیس اور آ ر اے ایف کی تمام کوششوں کے باوجود شمالی 24 پر گنہ میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نئی ہٹی تھانہ کے تحت ریلوے اسٹیشین کے قریب واقع آر بی سی روڈ پر واقع ریلوے کوارٹر میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
جھڑپ کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
مغر بی پولیس اور آ ر اے ایف کے جوان علاقت مئں تعینات ہیں۔ چھاپہ ماری مہم کے دوران پا نچ لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ ئی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ دو گروپوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آ یا ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسٹیٹ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔حالات قابو میں ہے ۔