انڈین میوزیم میں تعینات سی آئی ایس ایف اہلکار کی موت
انڈین میوزیم میں تعینات 59 برس کے سی آئی ایس ایف اہلکار کی آج کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی۔ ان کے رابطے میں آنے والے 33 سی آئی ایس ایف کے جوانوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
انڈین میوزیم میں تعینات سی ائی ایس ایف جوان کی موت
کولکاتا میں موجود انڈیم میوزیم جسے جادو گھر بھی کہتے ہیں۔ یہاں تعینات سی آئی ایس ایف اہلکار کی کولکاتا میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سی آئی ایس ایف میں اسسٹنٹ سب انسپیکٹر کے عہدے پر معمور اہلکار کا تعلق مغربی بنگال کے بردوان ضلع کھالنا سے ہے۔
سی آئی ایس ایف اہلکار کی موت کے بعد سے بیرک میں رہنے والے 33 سی آئی ایس ایف جوانوں کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔
چند روز قبل ہی انہیں کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا جس کے بعد ان کو کولکاتا میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔
انڈیم میوزیم کے تمام عملہ کو میوزیم میں آنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
انڈیم میوزیم اور اس کے احاطے میں موجود تمام شعبے میں سینیٹائزیشن کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی ممبئی میں سی آئی ایس آیف کے 11 جوانوں کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا۔جو ممبئی ائیر پورٹ پر تعینات تھے۔
انڈین میوزیم کولکاتا کے پارک اسٹریٹ علاقے میں موجود ہے۔اس علاقے زیادہ تر تفریح گاہ موجود ہیں اسی لئے بہت پہلے ہی وکٹوریہ میموریل، انڈین میوزیم وغیرہ کو عام لوگوں کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔
سی آئ ایس ایف جوان اسیت ساہا کلکتہ میڈیکل کالج میں زیر علاج تھے۔مرنے والے جوان کی عمر 59 سال تھی۔کولکاتا کے کئی پولس اہلکار بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
بہو بازار تھانہ اور پارک اسٹریٹ تھانہ کے سب انسپیکٹر کو گزشتہ کل کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا۔دونوں تھانے کے کئی پولس اہلکاروں کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔