ETV Bharat / state

CM Mamata On EGRA Explosion Case وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ایگرا دھماکے جانچ کی ذمہ داری سی آئی ڈی کو سونپی

author img

By

Published : May 16, 2023, 5:45 PM IST

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مشرقی مدنی پور ضلع کے ایگرا تھانہ علاقے میں واقع پٹاخے کی ایک فیکٹری میں ہوئے خوفناک دھماکے کی سی آئی ڈی کے ذریعہ جانچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے رشتہ داروں کو ڈھائی لاکھ اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے بطور پر معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا ایگرا دھماکے کی جانچ سی آئی ڈی کے حوالے کیا

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنر جی نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پتہ چلا ہے کہ غیر قانونی پٹاخے کے کارخانے میں دھماکہ ہوا۔اس دھماکے میں پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔اس پر افسوس ہے۔ضلع پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔لیکن اس واقعے کی جانچ کی ذمہ داری سی آئی ڈی کو سونپی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ سی آئی ڈی کی ٹیم کو پورے معاملے کی جانچ کرکے جلد سے جلد تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلی نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے رشتہ داروں کو ڈھائی لاکھ اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے بطور پر معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر این آئی اے کی ٹیم اس معاملے کی جانچ کرنا چاہتی ہے مغربی بنگال کی حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ مغرنی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے ایگرا تھانہ علاقے میں واقع پٹاخے کی ایک فیکٹری میں ہوئے خوفناک دھماکے میں دو افراد کے ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔دل دہلانے اس واقعے کے رونما ہونے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Explosion in Cracker Factory at Egra ایگرا میں واقع پٹاخے کی فیکٹری میں بھیانک دھماکہ، دو افراد ہلاک

فیکٹڑی میں دھماکے کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ ذرائع کے مطابق مشرقی مدنی پور ضلع کے ایگرا میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں ہوئے خوفناک دھماکے میں کئی لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ منگل کو کھادیکول گاؤں میں پیش آیا۔ دھماکے کے باعث پوری عمارت ملبے میں تبدیل ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.