ETV Bharat / state

Corona in West Bengal: ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کے بعد سی آئی ڈی کے اہلکار بھی کورونا مثبت

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 1:22 PM IST

Updated : Jan 5, 2022, 8:35 PM IST

مغربی بنگال کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد سی آئی ڈی کے اہلکاروں کے بھی کورونا مثبت پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ CID Officers Corona positive

ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کے بعد سی آئی ڈی کے اہلکار بھی کورونا مثبت

مغربی بنگال میں ان دنوں کورونا وائرس ایک بار پھر بے قابو ہو چکا ہے۔ کورونا کی تیسری لہر سے دارالحکومت کولکاتا سمیت تمام اضلاع پوری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کورونا کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے اور روزانہ دس ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے۔ جس کے سبب عام لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔Corona in West Bengal

اسی درمیان ریاست کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کے کورونا مثبت آنے کے بعد خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی کے اہلکاروں کے بھی کورونا مثبت پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔CID Officer Corona positive

کولکاتا اور اس کے اطراف کے بیشتر بڑے سرکاری ہسپتالوں کے سینئیر اور جونیئر ڈاکٹروں کے کورونا مثبت پائے جانے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ اب تک پچاس کے قریب ڈاکٹرز کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔ ڈاکٹروں کے بعد کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس کے بیشتر سینئیر آئی پی ایس افسر بھی کورونا متاثر ہوئے ہیں، جن میں دو ڈپٹی پولیس کمشنر بھی کورونا کے زد میں آچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی پی ایس سمیت پچاس سے زائد پولیس اہلکار کورونا وائرس سے پوری طرح سے متاثر ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف ریاستی خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی کے پانچ افسران کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع ہے۔ افسران کے اس بیماری میں مبتلا پائے جانے کے بعد دوسرے ملازمین کے لئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران سو سے زائد ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کی موت ہو چکی تھی۔

مزید پڑھیں: WB Cricketers and Assistant Coach Test Positive: بنگال رنجی ٹیم کے چھ کرکٹر اور ایک عہدیدار کورونا مثبت

Last Updated : Jan 5, 2022, 8:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.