ETV Bharat / state

چراغ نے دکھایا دم، اثر نہیں پڑا ہے کم - حکومت کے خلاف نعرے بازی کی

رکن پارلیمنٹ مسٹر پاسوان کے بیچ سڑک پر بیٹھنے کے بعد بڑی تعداد میں وہاں موجود کارکنان نے حکومت کے خلاف زور دار نعرے بازی کی۔

chirag pawan
چراغ پاسوان
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 10:41 PM IST

لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) کے بانی رام ولاس پاسوان کی جینتی پر ان کے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے آج حامیوں کی بھیڑ جمع کر کے اپنا سیاسی دم دکھایا۔

پاسوان ایل جے پی میں ٹوٹ کے بعد پہلی مرتبہ سموار کو یہاں کے جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پہنچے تب وہاں بڑی تعداد میں موجود پارٹی کے کارکنان نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ بڑی تعداد میں کارکنان اور گاڑیوں کے قافلے کو سنبھالنے میں پولیس کو کافی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئر پورٹ سے رکن پارلیمنٹ کا قافلہ سیدھے پٹنہ ہائی کورٹ کے نزدیک بابا صاحب بھیم راﺅ امبیڈکر کے مجسمے پر گلپوشی کیلئے روانہ ہوا۔ باباصاحب کے مجسمہ مقام کا مین گیٹ بند رہنے کی وجہ سے وہ گلپوشی نہیں کر سکے ۔ اس سے ناراض مسٹر پاسوان بیچ سڑک پر ہی بیٹھ گئے ۔

رکن پارلیمنٹ مسٹر پاسوان کے بیچ سڑک پر بیٹھنے کے بعد بڑی تعداد میں وہاں موجود کارکنان نے جم کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ سڑک پر دھرنے کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے بیلی روڈ پر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ بعد میں مسٹرپاسوان نے کہاکہ بابا صاحب کے مجسمے پر گلپوشی کرنے سے متعلق قبل سے ہی مقامی انتظامیہ کو جانکاری دے دی گئی تھی اس کے باوجود مین گیٹ کو نہیں کھولاگیا۔ بابا صاحب کے مجسمے پر گلپوشی کرنے سے بھی روکا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چراغ پاسوان سے خصوصی گفتگو

اس کے بعد مسٹر پاسوان پہلے سے طے شدہ اپنے راستے سے حاجی پوری کیلئے روانہ ہوگئے ۔ بڑی تعداد میں گاڑیوں کے قافلے کی وجہ سے حاجی پور کی جانب جانے والے سبھی راستوں پر جام کی صورتحال برقرار رہی ۔ حاجی پو ر کے حدود میں قافلے کے پہنچتے ہی پہلے سے انتظار کر رہے کارکنان کے گھوڑ سوار دستے نے ان کا استقبال کیا ۔ اس کے بعد دھیرے دھیرے ان کا قافلہ ویر شیرومنی بابا چوہر مل کے مجسمے کے مقام پر پہنچا جہاں انہوں نے گلپوشی کی ۔ اس کے بعد حاجی پور کے سلطان پور بستی میں منعقدہ جینتی تقریب میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہوگئے ۔

وہیں ایل جے پی کے پارس گروپ نے پٹنہ ایئر پورٹ کے نزدیک ایل جے پی دفتر میں سابق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی جینتی منائی ۔ مسٹر پارس کی موجودگی میں آنجہانی لیڈر کی جینتی منائی گئی ۔ ساتھ ہی غریبوں کو کھانا بھی کھلایا گیا ۔ اس موقع پر مسٹر پارس نے وزیراعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ایل جے پی رکن پارلیمنٹ کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا ۔ ساتھ ہی پٹنہ کے پارٹی دفتر کو قومی یادگار قرار دینے اور دفتر کے نزدیک ان کا آدم قد مجسمہ نصب کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.